ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / محبوبہ مفتی ہمدردیاں بٹورنے کی کوشش کررہی ہیں: نیشنل کانفرنس

محبوبہ مفتی ہمدردیاں بٹورنے کی کوشش کررہی ہیں: نیشنل کانفرنس

Tue, 01 Jan 2019 12:11:05    S.O. News Service

سری نگریکم جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی طرف سے لوک سبھا میں طلاق ثلاثہ بل کی منظوری کیخلاف بیان جاری کرنے اور مہلوک ملی ٹنٹ کے گھر جانے کوبدترین سیاست قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ ایارانہ اور مکارانہ حربے اپنانا پی ڈی پی کا پْرانا شیوا رہا ہے اور یہ جماعت ایک بار پھر اسی راہ پر گامزن ہوکر لوگوں کی ہمدردیاں بٹورنے کی ناکام کوششیں کررہی ہے۔پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے پیر کو پارٹی ہیڈکوارٹر پر جنوبی کشمیر اور شمالی کشمیر کے پارٹی لیڈران اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا کے ساتھ اتحاد میں رہ کر محبوبہ مفتی نے بی جے پی کے مسلم مخالف اقدامات کیخلاف لب کشائی نہیں کی اور حکومت جانے کے بعد بیانات جاری کئے جارہے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ بھاجپا نے مرکز میں حکومت سنبھالنے کے ساتھ ہی مسلم پرسنل لاء اور مسلمانوں کے دیگر مذہبی معاملات میں بے جا مداخلت کا آغا کیا اور اس دوران محبوبہ مفتی نے نہ تو بحیثیت ممبر پارلیمنٹ اور نہ ہی بحیثیت وزیر اعلیٰ ان اقدامات کیخلاف آواز اْٹھائی اور اچانک حکومت سے بے دخل کئے جانے کے بعد موصوفہ کو بھاجپا کے یہ اقدامات غلط دکھائی دینے لگے۔


Share: